Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان کی بطور چانسلر نامزدگی کیخلاف آکسفورڈ یونیورسٹی میں درخواست دائر

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بطور چانسلر نامزدگی کیخلاف آکسفورڈ یونیورسٹی میں پٹیشن دائر کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پٹیشن دائر کرنے والے ن لیگ کے کارکن خرم بٹ کا کہنا تھا کہ عمران خان آکسفورڈ جیسی معتبر یونیورسٹی کے چانسلر بننے کے اہل نہیں، بانی پی ٹی آئی مالی کرپشن میں ملوث ہیں، انہیں بدعنوانی پر توشہ خانہ کیس میں سزا بھی سنائی جا چکی ہے۔

خرم بٹ کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر آفس میں بدعنوانی کے شواہد بھی جمع کرا دیئے ہیں، القادر ٹرسٹ میں 190 ملین پاؤنڈز کے کیس کی تفصیل سے بھی یونیورسٹی حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔

Related posts

سنگین مقدمات کی منظوری کیخلاف عمران خان کی درخواست 10 جون کو سماعت کیلئے مقرر

admin

ایل پی جی 3 روپے 86 پیسے فی کلو سستی کردی گئی

admin

مارگلہ ہلز پر آگ لگانے کے شک میں 3 افراد گرفتار

admin

Leave a Comment