Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

تیراہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے ایک ، ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وادی تیراہ میں جرگے پر فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کر دیا۔

علی امین گنڈا پور نے تیراہ کے واقعے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ اور زخمیوں کو 25، 25 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ مکمل ہمدردی ہے، واقعے کے بعد قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں کا جرگہ پشاور طلب کر لیا ہے ،جس کا مقصد مقامی جذبات اور تحفظات کو سننا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمائدین اور مشران کے ساتھ جرگوں کا سلسلہ ڈویژنل اور پھر صوبائی سطح پر اگلے ہفتے سے شروع ہو گا۔

Related posts

پورا اسلام آباد بند ، کنٹینرز ہی کنٹینرز ہیں ، وجہ کیا ہے ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا میں انسانی حقوق کیلئے ورکنگ گروپ قائم ، چیف سیکرٹری سربراہ مقرر

Mobeera Fatima

چینی کی سپلائی بند، قیمت میں اضافے کا خدشہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment