Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

چینی کی سپلائی بند، قیمت میں اضافے کا خدشہ

کراچی: شوگر ملوں کی جانب سے کراچی میں چینی کی سپلائی بند کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان نے کراچی کی مارکیٹوں میں چینی کی ترسیل معطل کر دی۔ جبکہ بیرون ملک سے چینی کی درآمد میں 3 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ چینی کی قیمت مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رؤف ابراہیم نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہول سیل مارکیٹ میں سپلائی کی بندش سے چینی کی فی کلوگرام قیمتوں میں یکدم اضافے کے خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔ 8 ستمبر تک ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو ایکس مل چینی کی قیمت 175 روپے تھی جبکہ فی کلو چینی کی تھوک قیمت 179 روپے تھی۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شوگر ملز مالکان نے مصنوعی بحران پیدا کرنے اور اپنے چینی کے ذخائر مہنگے داموں فروخت کرنے کی غرض سے تھوک مارکیٹ میں چینی کی سپلائی جان بوجھ کر بند کردی ہے۔

Related posts

آئندہ چند ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، اویس لغاری نے خوشخبری سنادی

Mobeera Fatima

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں حلقہ بندی کمیٹیاں قائم کر دیں

admin

پاک افغان جنگ بندی معاہدے میں وقت کی حد مقرر نہیں ، خلاف ورزی نہ ہونے تک برقرار رہے گا ، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

Leave a Comment