Daily Systematic Metro News Breaking News
صحت

خالی پیٹ الائچی کھانے کے حیرت انگیز فائدے

الائچی ایک خوشبودار مصالحہ ہے جو نہ صرف کھانوں میں ذائقہ بڑھاتی ہے بلکہ طبِ مشرق میں اسے دواؤں کی ماں بھی کہا جاتا ہے، اس کی مہک اور تاثیر دونوں ہی جسم و دماغ پر خوشگوار اثر ڈالتی ہیں۔

ماہرین طب کے مطابق اگر روز صبح خالی پیٹ ایک یا دو الائچیاں چبا لی جائیں تو اس کے بے شمار فائدے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

نظامِ ہاضمہ مضبوط بناتی ہے:
الائچی معدے کے تیزاب کو متوازن کرتی ہے، گیس اور بدہضمی جیسے مسائل سے نجات دیتی ہے۔

سانس کی بدبو دور:
اس میں قدرتی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو منہ کے جراثیم کو ختم کر کے سانس کو خوشبودار بناتی ہیں۔

خون کی روانی بہتر:
الائچی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس خون کی نالیوں کو صاف کرتے ہیں اور دل کی صحت کو مضبوط بناتے ہیں۔

بلڈ شوگر متوازن:
خالی پیٹ الائچی چبانے سے انسولین کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے جس سے شوگر لیول متوازن رہتا ہے۔

ذہنی دباؤ کم:
اس کی خوشبو دماغ کے اعصاب کو سکون پہنچاتی ہے اور موڈ بہتر بناتی ہے۔

جگر اور گردوں کی صفائی:
خالی پیٹ الائچی جسم سے زہریلے مادے خارج کرنے میں مدد دیتی ہے، جس سے جگر اور گردے بہتر طریقے سے کام کرتے ہیں۔

Related posts

زیرہ کا پانی: 7 عام غلط فہمیاں جو صحت متاثر کر سکتی ہیں

Mobeera Fatima

پاکستان میں نیپا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کا خدشہ، الرٹ جاری

Mobeera Fatima

سیب کھانے سے ہاضمے اور وزن پر کیا اثر پڑتا ہے؟

Mobeera Fatima

Leave a Comment