Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

قیمتی معدنیات، امریکہ اور آسٹریلیا کے درمیان 8.5 ارب ڈالر کا معاہدہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے اہم معدنیات (Critical Minerals) سے متعلق ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد چین کے بڑھتے ہوئے عالمی اثر و رسوخ کا توڑ کرنا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے 8.5 ارب ڈالر کے منصوبے کا اعلان کیا، جس کے تحت دونوں ممالک اگلے چھ ماہ میں ایک، ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔

معاہدے کے مطابق نایاب معدنیات کی قیمت کے لیے کم سے کم قیمت (Price Floor) مقرر کی جائے گی، جس کا فائدہ مغربی ممالک کی کان کنی کی صنعت کو پہنچے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ معاہدہ چین کی نایاب معدنیات پر اجارہ داری کو چیلنج کرنے کی ایک بڑی کوشش ہے، جبکہ آسٹریلیا عالمی سپلائی چین میں مغربی دنیا کا ایک اہم پارٹنر بنتا جا رہا ہے۔

اس موقع پر صدر ٹرمپ نے آسٹریلیا کے امریکہ میں سابق وزیراعظم اور موجودہ سفیر کیون رڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تم پسند نہیں اور شاید کبھی کروں گا بھی نہیں۔

رڈ نے 2020 میں ٹرمپ کو “تاریخ کا سب سے تباہ کن صدر” قرار دیا تھا۔

Related posts

بہت جلد غزہ پر قبضہ کرلیں گے اور ہم اس کے مالک ہونگے، ٹرمپ

Mobeera Fatima

قطر نے ایران کی توانائی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا

Mobeera Fatima

امریکی جریدے کے افغان طالبان کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات

Mobeera Fatima

Leave a Comment