Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

علی امین گنڈاپور غیر ذمہ دار شخص ہیں، 24 گھنٹے کہاں تھے؟ عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور ایک غیر ذمہ دار شخص ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا 24 گھنٹے تک کہاں تھے؟ یہ پہلے بھاگتے ہیں پھر روپوش ہوتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے علی امین گنڈاپور کے منظر عام پر آنے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ علی امین گنڈاپور حواریوں کو اسلام آباد لا کر خود بھاگ گئے۔ بنیادی سوال ہے کہ علی امین گنڈاپور پچھلے 24 گھنٹے کہاں تھے؟ آپ پر تو 9 مئی ثابت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا مکروہ چہرہ آپ نے دیکھ لیا۔ جھوٹ ان کا وطیرہ ہے اور ان کا منصوبہ ناکام ہوا۔ ملک کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والے ایکسپوز ہوں گے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پورے ملک میں مہم شروع کی گئی کہ علی امین گنڈاپور کو اغواء کر لیا گیا۔ بتانا ہو گا کہ علی امین گنڈاپور نے یہ ڈرامہ کیوں رچایا؟۔ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اور ان کا جھوٹ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا منصوبہ بری طرح ناکام ہو گیا ہے۔ اور یہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔ یہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے تھے اور جب ان کے تمام منصوبے ناکام ہو گئے تو یہ اپنے لوگوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔

Related posts

شادی کی تقریب میں سبز مرچوں کے حلوے نے دھوم مچا دی

Mobeera Fatima

بل گیٹس نے کاملا ہیرس کی انتخابی مہم کیلئے 50 ملین ڈالر عطیہ کر دیئے

Mobeera Fatima

زیر تعمیر نئے اسپورٹس اسٹیڈیم کو ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان، سونے کا تاج بھی پہنایا جائے گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment