Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

علی امین گنڈا پور معاملات اچھے طریقے سے سنبھال رہے ہیں ، ہٹانے کی بات بے بنیاد ہے ، عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کی بات بے بنیاد ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ علی امین گنڈاپور صوبائی معاملات اچھے طریقے سے سنبھال رہے ہیں ، پارٹی میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت جیسی بھی ہے مذاکرات ان سے ہی کرنے ہیں، 5 دسمبر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی ، 5 دسمبر کو ہی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد مجھے گرفتار کیا گیا، کمیٹی تشکیل دینے کے بعد سے اب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی۔

قبل ازیں پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب کی ایک ماہ کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔ راہداری ضمانت کی درخواست پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سماعت کرتے ہوئے عمر ایوب کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

Related posts

پی ٹی اے کا جولائی تا ستمبر انٹرنیٹ اسپیڈ بہتر رہنے کا دعویٰ

Mobeera Fatima

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے بھرتیوں کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

پنجاب: تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 7 جون سے ہونگی

admin

Leave a Comment