Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سکولوں میں گریڈ 8 کے طلبہ کے لیے، اے آئی پر مبنی ٹولز، پائلٹ پروجیکٹ کی منظوری

وفاقی حکومت نے پاکستان کے کلاس رومز میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) متعارف کرانے کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ کی منظوری دے دی ہے، جس کا آغاز گریڈ 8 کے طلبہ سے کیا جائے گا۔

اس منصوبے کے تحت اے آئی پر مبنی ٹولز قومی نصاب کی تعلیم دینے کے لیے استعمال کئے جائیں گے، پائلٹ فیز میں یہ ماڈل دو سکولوں میں آزمایا جائے گا، ایک شہری اور ایک دیہی، تاکہ مختلف تعلیمی ماحول میں اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔

حکام کے مطابق اگر تجرباتی مرحلہ کامیاب رہا تو اس پروگرام کو ملک بھر میں تقریباً 100,000 طلبہ تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

یہ پروجیکٹ وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن  اور ڈیجیٹل لرننگ سلوشنز تیار کرنے والی ٹیک کمپنی کے درمیان رسمی معاہدے کے تحت شروع کیا جا رہا ہے، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اس پائلٹ فیز کی نگرانی کرے گا اور طلبہ کی کارکردگی اور کلاس روم میں تکنیکی موافقت کا تفصیلی جائزہ لے گا۔

Related posts

پنجاب اور سندھ کے لیے 30 سے 35 فیصد پانی کی قلت کا انتباہ جاری کر دیا گیا، شیری رحمان

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا حکومت کا امن و امان سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

سنگجانی جلسہ، کنٹینرز اور پولیس کے کھانے کی مد میں 5 کروڑ 92 لاکھ خرچ

Mobeera Fatima

Leave a Comment