Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ایشیا کپ ٹی 20: ابھیشیک شرما نے محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا

لاہور: بھارتی کھلاڑی اوپننگ بلے باز ابھیشیک شرما نے ٹی 20 ایشیا کپ میں محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ابھیشیک شرما ٹی 20 ایشیا کپ کے ایک ایڈیشن میں 300 سے زائد رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔ وہ ابھی تک 6 میچز میں 309 رنز بناچکے ہیں۔

اس سے قبل ٹی 20 ایشیا کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز پاکستانی بلے باز و وکٹ کیپر محمد رضوان کے پاس تھا۔ جنہوں نے 2022 میں 281 رنز بنائے تھے۔

ابھیشیک شرما نے سپر فور کے تینوں میچز میں برق رفتار نصف سنچریاں اسکور کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ ایشیا کا فائنل28 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Related posts

میچ فکسنگ کیسے ہوتی تھی ، کون کرتا تھا ؟ سب بتائوں گا ، راشد لطیف

Mobeera Fatima

سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کا کب کس سے مقابلہ ہو گا؟

Mobeera Fatima

دوسرا ٹیسٹ ، جنوبی افریقہ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنا لئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment