Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مظفر گڑھ سے تحریک انصاف کے ایم این اے اغواء، چیئرمین پی ٹی آئی کا دعویٰ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مظفر گڑھ سے پی ٹی آئی کے رُکنِ قومی اسمبلی کو اغواء کرلیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ‘سپریم کورٹ کے احکامات ہیں کہ کسی کو نہیں اٹھایا جائے گا لیکن اس کے باوجود ناقابل تصور کارروائیاں جاری ہیں۔’

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی کو آج صبح مظفر گڑھ میں ان کے گھر سے اغواء کیا گیا۔ وہ پہلے ہی سپریم کورٹ کی روشنی میں پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق اپنا بیان حلفی جمع کرا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم اغواء کی تمام کارروائیوں کے بارے میں عدالت کو آگاہ کریں گے اور امید رکھتے ہیں کہ عدالت اس پر کارروائی کرے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جھنگ سے سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ امیر سلطان کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا تھا۔

Related posts

کیرون پولارڈ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی

Mobeera Fatima

کیسے ممکن ہے کہ شفاف ٹرائل کے پہلو کا جائزہ نہ لیں، سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

اورکزئی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، اہلکار شہید، ایک زخمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment