Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب اور سندھ کے لیے 30 سے 35 فیصد پانی کی قلت کا انتباہ جاری کر دیا گیا، شیری رحمان

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ کے لیے 30 سے 35 فیصد پانی کی قلت کا انتباہ جاری کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ واٹرڈے منانے کا مقصد پانی کی اہمیت اور تحفظ کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے،پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جن کو شدید پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مطابق رواں سال پاکستان خشک سالی کا شکار ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ تربیلا اور منگلا ڈیم چند دن میں ڈیڈ لیول پر پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پانی کی کمی کی وجہ سے رواں ربیع سیزن کی فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے، آبادی اور درجہ حرارت میں اضافے کے باعث پانی کی طلب میں اضافے کا امکان ہے۔

Related posts

امریکی شہری نے پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ بولی دے کر مارخور کا شکار کر لیا

Mobeera Fatima

عدالت نے احمد نورانی، جمیل فاروقی اور سیمابیہ طاہر کو اشتہاری قرار دے دیا

Mobeera Fatima

جھل مگسی میں تیل و گیس کا منصوبہ آپریشنل ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment