Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر نے ایک بار پھر اڑان بھرلی، قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ہوئی جس سے قیمت 278 روپے 21 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 24 پیسے کی سطح پربند ہوئی۔

صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر10 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 11 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا، گزشتہ ہفتے کے آخری روز3 مئی کو ڈالر 278 روپے 21 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 25 سو روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستان میں فی تولہ سونا مہنگا ہوکر 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 143 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار190 روپے تک جاپہنچی۔ اس سے قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 38 ہزار روپے کا ہو گیا تھا۔

علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، انڈیکس نے ایک بار پھر 72 ہزار کی حد عبور کر لی ،100انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1ہزارسے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد انڈیکس 72ہزار 764 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔

Related posts

انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ، اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر 80 ہزار کی حد عبور کر لی ، ڈالر مزید سستا

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر پھر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment