Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

بارش برسانے والا نیا سسٹم آج پاکستان میں داخل ہوگا

بارش برسانے والا نیا سسٹم آج پاکستان میں داخل ہوگا جس کی وجہ سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے الرٹ جاری کرتے ہوئے پورے صوبہ کے ڈپٹی کمشنرز کو مشینری سمیت عملہ کوالرٹ رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اعلامیے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، ساہیوال، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور اور لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے صوبہ بھر کی مقامی انتظامیہ کوالرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈبل ون ڈبل ٹو سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملہ الرٹ رکھیں۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ، ڈالر کی قیمت گر گئی

Mobeera Fatima

سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے حکومت کا متنازعہ صدارتی آرڈیننس معطل کر دیا

Mobeera Fatima

مریم نواز نے ہاؤسنگ سوسائٹی کی رجسٹریشن کیلئے غیر ضروری این او سی ختم کرنے کی ہدایت کردی

Mobeera Fatima

Leave a Comment