Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اصلاحات کے ذریعے بجلی 10روپے یونٹ تک سستی ہوسکتی ہے، اویس لغاری

وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے صارفین کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اصلاحات کے ذریعے بجلی 10روپے یونٹ تک سستی ہوسکتی ہے۔

پاور سیکٹرکوبہت سے مسائل کا سامنا ہے،ریفارمزکی ضرورت ہے، پاکستان کوآئی پی پیزکے حوالے سے تحفظات ہیں، بجلی مہنگی ہونے کی وجہ حکمت عملی کا فقدان ہے، گردشی قرضوں اور بلند شرح سود کا بوجھ صارفین پر پڑ رہا ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرتوانائی کا کہنا تھا کہ بجلی مہنگی ہونے کی وجہ حکمت عملی کافقدان ہے، سرکلرڈیٹ اوربلندشرح سودکابوجھ صارفین پرپڑرہاہے، ای وی چارجنگ اسٹیشن ملک بھرمیں بنائیں گے، پیڑول امپورٹ میں کمی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کے اختتام پر 10پاورکمپنیو ں کی نجکاری ہوجائے گی، ریفارمزکے ذریعے بجلی 10روپے یونٹ تک سستی ہو سکتی ہے، بجلی کی قیمت کوانڈسٹری کیلئے کم کیا جا سکتا ہے۔

Related posts

ڈی آئی خان :تحصیل کلاچی میں کرفیو نافذ،گاڑیوں،موٹر سائیکل کی آمدورفت پر پابندی

Mobeera Fatima

شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ، عدالت پیش کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز طلب

Mobeera Fatima

Leave a Comment