بیورو رپورٹ(عمران سہیل)
لاہور میں جدید اور بین الاقوامی معیار کے اسنوکر اسٹیڈیم اور نئی ایلومینیم ٹیبل کا افتتاح کردیا گیا۔
سابق ورلڈ چیمپئین محمد یوسف ۔ورلڈ چیمپئین محمد آصف اور احسن رمضان نے اسٹیڈیم کو پاکستان اسنوکر کےلئے سنگ میل قرار دے دیا۔
گلشن راوی لاہورمیں سابق ورلڈ چیمپیئن محمد یوسف ۔ورلڈ چیمپئین محمد آصف نے ربن کاٹ کر جدید سہولیات سے آراستہ اسنوکر اسٹیڈیم کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر ایلومینیم کی بنی جدید اسنوکر ٹیبل پر سابق ورلڈ چیمپئن محمد یوسف اور ورلڈ چیمپئن محمد آصف آمنے سامنے آئے اور ورلڈ چیمپئین محمد آصف نے میدان مارلیا۔محمد یوسف۔محمد آصف اور عمران نوشاہی نے کہا کہ یہ اسٹیڈیم بین الاقوامی اور نیشنل ایونٹس کی میزبانی کرے گا جس سے اسنوکر کو کھیل مزید بلندیوں کو چھوئے گا
