Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

باسط علی کا شعیب ملک پر میچ فکسنگ کا الزام

کراچی : سابق کرکٹر باسط علی نے قومی کرکٹر شعیب ملک پر میچ فکسنگ کا الزام عائد کر دیا۔

سابق کرکٹر باسط علی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شعیب ملک کی میچ فکسنگ کے اگر کسی کو ثبوت چاہیے تو میں دے دوں گا۔ شعیب ملک نے خود اعتراف کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ ملک کے بارے میں نہیں سوچ سکتے ان کی تقرری نہیں ہونی چاہیے۔ اور جنھوں نے خود اعتراف کیا کہ وہ جان بوجھ کر ایک میچ ہارے تھے انہیں پی سی بی نے کیسے مینٹور بنا دیا۔

باسط علی نے کہا کہ بابر اعظم کی جیب سے آپ حارث جیسے 10 نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے بابر اعظم کو بزدل قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ بابر اعظم کو ان حالات میں عمر اکمل یا احمد شہزاد جیسا مؤقف اختیار کرنا چاہیے تھا۔ اور حارث کی کپتانی میں کھیلنے سے انکار کر دینا چاہیے تھا۔

یاد رہے کہ شعیب ملک نے حارث کو کپتان منتخب کرنے پر کہا تھا کہ میں اسے کپتان منتخب کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ جس میں مہارت ہو اور وہ طویل مدت تک پاکستان کو کامیابی دلا سکے۔

Related posts

گلبدین نائب کی انجری،ہنسی سے میری آنکھوں میں آنسو آرہے تھے، آسٹریلوی کپتان

Mobeera Fatima

حکومت نے مولانا فضل الرحمان کیخلاف علماء کو بٹھایا، حافظ حمد اللہ

Mobeera Fatima

دیامر سے پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment