Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

فیلڈ مارشل نے کسی صحافی کو انٹرویو دیا نہ برسلز ایونٹ میں پی ٹی آئی کا کوئی ذکر ہوا ، ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل نے کسی صحافی کو انٹرویو نہیں دیا ،جس کالم کی بات ہے وہ برسلز کا ایک ایونٹ تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ برسلز میں تو سیکڑوں لوگوں نے تصاویر بنوائیں، برسلز ایونٹ میں پی ٹی آئی کا کوئی ذکرنہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج ذمہ دار ادارہ ہے، بھارت کا خیال تھا کہ وہ پاک فوج کو ڈس کریڈٹ کر دیں گے مگر الٹ ہو گیا، پاکستان کے جواب سے بھارتی پراکسیز اور ملک ڈس کریڈٹ ہو گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ کسی سیانے نے انہیں کہا تھا بھارت کے پاس اسلحہ ہے، پاکستان کو شکست ہو گی،اسی سیانے نے کہا تھا کہ بھارت کو پاکستان پر حملہ کر دینا چاہیے۔

Related posts

وفاقی حکومت کرم کے حالات پر تماشہ دیکھنا بند کرے، بیرسٹر سیف

Mobeera Fatima

پنجاب حکومت کی کاشتکاروں سے ناانصافی، مریم نواز کی کارکردگی ہے، پیپلز پارٹی رہنما

admin

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment