Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے ، ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے لاہور میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انتظامیہ اور طلبہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی حکمت عملی اور کامیابی پر روشنی ڈالی جس پر طلباء و طالبات نے تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے  ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ معرکہ حق میں فتح مُبین میں عوام کی حمایت بالخصوص نوجوانوں کا کردار اہم رہا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا۔ بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جُڑے ہیں۔

تقریب کے دوران طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے مزید ایسے انٹرایکٹیو سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

Related posts

میانوالی میں ایک ہفتے کیلئے دفعہ 144 نافذ ، رینجرز تعینات

Mobeera Fatima

لکی مروت میں پولیس وین کے قریب دھماکا ، 3 اہلکار زخمی

Mobeera Fatima

ریفرنس 190 ملین پاؤنڈ کا نہیں، 173 ملین پاؤنڈ کا ہے، مصدق عباسی

Mobeera Fatima

Leave a Comment