Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

سونے کی قیمت میں 14 سو روپے کی کمی

سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،ملک بھر میں سونا پھر 14 سو روپے فی تولہ سستا ہو گیا۔

قیمتوں میں کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار600 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 2 لاکھ 5 ہزار 418 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان رہا، جمعہ کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 773 پوائنٹس اضافے کے بعد 71 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریبا 11 بج کر 26 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 773 پوائنٹس یا 1.09 فیصد بڑھ کر 71 ہزار 430 پر جا پہنچا، جو گزشتہ روز 70 ہزار 657 پر بند ہوا تھا۔

عارف حبیب لمیٹڈ کے ہیڈ آف ریسرچ طاہر عباس نے مشاہدہ کیا کہ گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کار عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کے ساتھ نئے پروگرام اور آئندہ بجٹ سرمایہ کار دوست ہونے کے حوالے سے پرامید ہیں۔

Related posts

اوورسیز پاکستانیوں کے فون پر ٹیکس ختم کئے جانےکی خبر جھوٹ پر مبنی ہے ، پی ٹی اے

admin

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر بھی سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment