Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پنجاب میں 10 کلوگرام آٹے کی قیمت میں 500 سے 600 روپے تک واضح کمی

وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں 10 کلوگرام آٹے کی قیمت میں 500 سے 600 روپے تک واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ لاہور ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے میں دستیاب ہے، فیصل آباد ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 830، سرگودھا میں 800 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

پنجاب بھر میں آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، ساہیوال ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 820 روپے، گجرات میں 850 روپے، ڈی جی خان میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے اور بہاولپور میں 870 میں مل رہا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ دس کلو آٹے کا تھیلا گوجرانوالہ میں 900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، ملتان ڈویژن میں 10 کلو گرام آٹے کا تھیلا 900، راولپنڈی میں 900 روپے میں دستیاب ہے۔

Related posts

پلاسٹک موت ، نہ یہ تلف ہوتا ہے نہ ختم، مریم اورنگزیب

admin

کار سوار شخص نے بیریئر توڑتے ہوئے گاڑی اڈیالہ جیل کے گیٹ سے ٹکرا دی

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا میں کارروائیاں،23دہشت گرد ہلاک،جھڑپوں میں 7 فوجی افسران و جوان شہید

admin

Leave a Comment