Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

دنیا کے مایہ ناز بیٹر اے بی ڈی ویلیئرز کیریئر کے آخری 2 سال ایک آنکھ کیساتھ کھیلتے رہے

جنوبی افریقا کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹروں نے مجھے خبردار کیا تھا کہ دائیں آنکھ کے پردے کے اپنی جگہ سے ہٹ جانے کے باعث میں بینائی سے محروم ہو سکتا تھا۔

کرکٹ کے شائقین اے بی ڈی ویلیئرز کو ’مسٹر 360‘ کے نام سے جانتے ہیں، کیونکہ وہ میدان کے چاروں جانب شاٹس کھیلنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتے تھے۔

اے بی ڈی ویلیئرز نے 114 ٹیسٹ میچوں میں 50.66 کی اوسط سے 8 ہزار 765 رنز بنائے، ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا بہترین انفرادی اسکور ناٹ آؤٹ 278 رنز رہا۔ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری، سنچری اور 150 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس ہے۔ وہ 3 مرتبہ آئی سی سی ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔

یاہو اسپورٹس کے مطابق ٹی او آئی اسپورٹس کے ’بمبئی اسپورٹس ایکسچینج پوڈ کاسٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ان کی دائیں آنکھ کی سرجری ہوئی تھی جو دیکھنے کے عمل میں ویسے بھی زیادہ حصہ نہیں لے رہی تھی، اس لیے اس انجری نے ان کی کارکردگی پر زیادہ اثر نہیں ڈالا۔

Related posts

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025،پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو ہرادیا

Mobeera Fatima

امریکی پاپ ڈیوا ایناستاسیا ورلڈ ٹینس لیگ 2024 میں اسٹیج لے گی۔

Mobeera Fatima

ایشیائی جوجِتسو چیمپئن شپ، بانو بٹ نے بھارتی حریف کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment