Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف بیرسٹر گوہر کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے خلاف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان کی درخواست 20 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔

عدالت کا ڈویژنل بنچ آئندہ سماعت پردرخواست کی سماعت کرے گا، جس میں وفاقی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست میں صدرمملکت، وزیراعظم اور گورنرخیبرپختونخوا کوفریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی خراب صورتحال اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر وفاقی حکومت نے 11 اکتوبر کو صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کیا تھا، جسے پاکستان تحریک انصاف نے عدالت میں چیلنج کردیا ہے۔

اب پشاور ہائیکورٹ میں 20 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں درخواست گزار کے مؤقف اور صوبے میں ایمرجنسی و گورنرراج کے نفاذ سے متعلق قانونی نکات کا جائزہ لیا جائے گا۔

Related posts

مردان ، نوجوان نے باپ اور 2 بھائیوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی

Mobeera Fatima

مشعال ملک نے کشمیر کی صورتحال پر عالمی خاموشی کو خطرناک قرار دے دیا

Mobeera Fatima

مریم نواز ، کیپٹن صفدر اور رانا ثناء اللہ کیخلاف نیب آفس حملے کا مقدمہ خارج

Mobeera Fatima

Leave a Comment