Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

صدر ، وزیراعظم ، گورنر خیبر پختونخوا ، بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور اسکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 27 بچے اور 2 خاتون ٹیچر جاں بحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 40 زخمیوں میں سے 20 بچوں کی حالت تشویشناک ہے، بیشتر کو آئی سی یو میں منتقل کیا گیا ہے۔

صدر زرداری نے پشاور میں اسکول کی چھت گرنے سے بچوں کی اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غم زدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسکول کی چھت گرنے سے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور طبی امداد فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امدادی کارروائیاں تیز کی جائیں۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی جاں بحق بچوں کے لواحقین سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری امداد فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

Related posts

پنجاب میں 8 اقسام کی ادویات کی فروخت پر پابندی، فوری واپسی کا حکم

Mobeera Fatima

وفاقی کابینہ کا اجلاس ، معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور

admin

امریکی نمائندگان کا خط پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت، 160 ارکان پارلیمنٹ کا وزیراعظم کو خط

Mobeera Fatima

Leave a Comment