Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

آواز جو روح تک اتر جائے: شہنشاہِ قوالی نصرت فتح علی خان کی آج 78ویں سالگرہ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہنشاہِ قوالی نصرت فتح علی خان کی آج 78ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

نصرت فتح علی خان 13 اکتوبر 1948 کو فیصل آباد (اس وقت کے لائل پور) میں ایک ایسے گھرانے میں پیدا ہوئے جس کی قوالی کی روایت صدیوں پرانی تھی۔

ان کے والد استاد فتح علی خان خود نامور قوال تھے۔ والد کے انتقال کے بعد نصرت نے کم عمری میں ہی خاندانی قوال پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی اور صوفیانہ کلام کو ایک نئی پہچان دی۔

ان کے بھائی فرخ فتح علی خان بھی ان کے ہم نواؤں میں شامل رہے جبکہ راحت فتح علی خان نے بھی نصرت فتح علی خان کی شاگردی میں ہی اپنی گائیکی کا آغاز کیا۔

ان کی بلند، گونج دار آواز، لمبی تانوں اور سُروں پر گرفت نے قوالی کو سرحدوں سے نکال کر عالمی اسٹیج تک پہنچایا۔

Related posts

بچن میں سمجھ نہیں تھی، اب بولنے کا وقت ہے، ماہا حسن

Mobeera Fatima

لڑکوں کو سنجیدگی سے نہ لیں: ہانیہ عامر کا لڑکیوں کو مشورہ

Mobeera Fatima

حبا بخاری کا نماز کے بعد فون پر پھونک مارنے کا انکشاف

Mobeera Fatima

Leave a Comment