Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

لڑکوں کو سنجیدگی سے نہ لیں: ہانیہ عامر کا لڑکیوں کو مشورہ

پاکستان کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر نے نوجوان لڑکیوں کے لیے ایک اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکوں کو ہمیشہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے۔

ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اپنے آپ پر اتنا یقین کریں جتنا آپ اس شخص پر یقین کرتے تھے جو کہتا تھا کہ وہ 14 گھنٹے مصروف ہے، اور یقین کریں جیسا آپ نے اس پر یقین کیا کہ وہ اپنے خاندان کو منانے جا رہا ہے۔

ویڈیو میں ہانیہ عامر ماڈرن لباس میں خوشگوار انداز میں نظر آئیں۔ پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ یہ مفت کا گیان ہے۔

اداکارہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا، اور مداحوں نے اسے نہایت مثبت انداز میں سراہا، جبکہ کچھ صارفین نے اس پر اپنے مختلف نقطۂ نظر بھی پیش کیے۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اکثر اپنی سوشل میڈیا پوسٹس اور ویڈیوز کے ذریعے نوجوان خواتین کو اپنے تجربات اور عملی مشورے شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Related posts

ڈرامے کی مقبولیت کے بعد رویے بدل گئے، نعیمہ بٹ نے تلخ تجربات بیان کر دیے

Mobeera Fatima

بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی 3 کے ٹریلر میں ہانیہ عامر کو دیکھ کر مداح حیران

Mobeera Fatima

کنسرٹ میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے ہاتھ تھامنے کی ویڈیو وائرل

Mobeera Fatima

Leave a Comment