Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پشاور میں تعلیمی ادارے ، بازار اور کاروباری مراکز کھل گئے، خیبر پختونخوا بار کا آج یوم سیاہ منانے کا اعلان

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے دو دن بعد معمولاتِ زندگی بحال ہونے لگے ہیں ، تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کھل گئے تاہم دوسری جانب خیبر پختونخوا بار کونسل نے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔

وفاقی حکومت کے ایمرجنسی اقدامات کے بعد پشاور شہر میں بازار اور کاروباری مراکز دوبارہ کھل گئے، جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی بحال ہو گئی ہے تاہم سکیورٹی کے سخت اقدامات برقرار ہیں۔

وفاقی حکومت نے 11 اکتوبر کو آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کیا تھا۔ وفاقی کابینہ نے ایمرجنسی اور گورنر راج کی منظوری دی تھی جس کی حتمی منظوری صدر مملکت آصف زرداری نے وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کرکے دی۔ ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ ہونے کے بعد پشاور میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے تھے جبکہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور نے امتحانات بھی ملتوی کر دیئے تھے۔

Related posts

افتخار چوہدری کی بحالی، نواز شریف کی پاناما کیس میں نااہلی کا فیصلہ بھی جمعہ کے روز ہی سنایا گیا

Mobeera Fatima

وزیر اعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

Mobeera Fatima

محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Mobeera Fatima

Leave a Comment