Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

لاہور میں 10 دن بسنت منائی جائے گی، پنجاب حکومت نے منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے زندہ دلان لاہور کو بڑی خوش خبری سناتے ہوئے صوبائی دارالحکومت میں 10 دن بسنت منانے کی منظوری دیدی۔

خیال رہے 25 سال کے طویل تعطل کے بعد رواں سال فروری میں 6 سے 8 فروری تک لاہور میں بسنت منائی گئی تھی۔

وزیر اطلاعات پنجاب  عظمیٰ بخاری نے اس حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نئے سال 2027 کی آمد پرلاہوریوں کو 10 روزہ بسنت کا تحفہ دینے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق 29 جنوری سے 7 فروری 2026 تک بسنت منائی جائے گی،5 فروری کو ‘کشمیر ڈے’ منانے کے لیے ایک روز بسنت کے جشن کا ناغہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ گزشتہ بسنت سے بھی بڑھ کر شہریوں کی حفاظت اور سہولت کے اقدامات کئے جائیں،بسنت کے دس دن پنجاب کے تہذیبی رنگ اور لاہور کی قدیم تاریخی روایت کے پوری دنیا میں فروغ کا باعث بنیں گے۔

Related posts

وزارت مذہبی امور نے غیر مسلم طلبا و طالبات کیلئے تعلیمی وظائف کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

مشکل سے حج کا ویزا حاصل کرنے والا عمرہ کے دوران طواف کرتے ہوئے انتقال کر گیا

admin

پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر قرض، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے ایجنڈا میں پاکستان کا نام شامل

Mobeera Fatima

Leave a Comment