پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی اپنے اوپر لگنے والے الزامات پر آبدیدہ ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے میرے خط سے متعلق جو کہا برا لگا،ان سے ایسی بات کی توقع نہیں تھی۔سہیل آفریدی مجھ سے بہت جونیئر ہے، میں 1996 سے پارٹی کیساتھ ہوں،آج تک پارٹی کو کبھی چھوڑا نہیں۔9 مئی کے بعد تکالیف برداشت کیں، جن لوگوں نے 9 مئی کے بعد بھی پارٹی نہیں چھوڑی ان پر شک کرنا عجیب سے لگتا ہے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے لانگ مارچ کے حوالے سے پارٹی قیادت کو خط لکھ کراحتجاج مؤخر کرنے کی تجویز دی تھی جس پر وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی شدید برہم ہوئے اور پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگر احتجاج ملتوی کرنے کا خط ملا تو ردی کی ٹوکری میں پھینک دوں گا۔
