Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

نیتن یاہو جنگی مجرم، ثالثی کی کوششیں جاری رکھیں گے، قطری وزیراعظم

قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود دوحہ ثالثی کی کوششیں جاری رکھے گا۔

ترک نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق قطر کے وزیر اعظم نے برطانوی براڈکاسٹر پیئرز مورگن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جو کچھ کیا گیا ہے وہ جنگی جرائم ہیں۔

شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسپتالوں اور اسکولوں کو نشانہ بنایا گیا، کوئی بھی جواز یا دلیل ان کارروائیوں کو درست ثابت نہیں کر سکتی، نیتن یاہو یا سمیت جو بھی ان کارروائیوں کا ذمہ دار ہے وہ جنگی مجرم ہے۔

قطر کے وزیر اعظم نے حماس کے عسکری آپریشنز کی مالی معاونت کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت نے قطر کے خلاف مہم چلائی جس کا مقصد ثالث کے طور پر قطر کے کردار کو کمزور کرنا تھا۔ نیتن یاہو اپنی حکومت کی کارروائیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے سیاسی طور پر قطر کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

Related posts

حجر اسود کے قریب کھڑے ہو کر رکاوٹ پیدا نہ کریں، سعودی وزارت حج و عمرہ

Mobeera Fatima

ٹرمپ نے فرانس میں صدر میکرون کے ساتھ عشائیے کے موقع پر ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے

Mobeera Fatima

مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران جنگ ختم اور تیل کی قیمتیں تیزی سے گرنے کا امکان ہے، ٹرمپ

Mobeera Fatima

Leave a Comment