Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

مبینہ منشیات فروش ‘پنکی’ کوکین ڈیلر کیسے بنی؟

کراچی کے علاقے گارڈن سے گرفتار ہونے والی مبینہ منشیات فروش انمول عرف پنکی کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، محض 14 سال کی عمر میں ماڈلنگ کا خواب لے کر گھر سے نکلنے والی انمول دیکھتے ہی دیکھتے بین الاقوامی کوکین نیٹ ورک کی اہم کارندہ بن گئی۔

رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انمول کی پہلی شادی ایک وکیل سے ہوئی جو عالمی کوکین گینگ سے وابستہ تھا، جہاں سے اس نے منشیات کی دنیا میں قدم رکھا۔

وکیل سے طلاق کے بعد اس نے ایک پولیس افسر سے شادی کی اور اپنے تین بھائیوں کے ساتھ مل کر کوکین کا ایک منظم نیٹ ورک قائم کیا۔ حیران کن طور پر ملزمہ نے انٹرنیٹ کے ذریعے کوکین تیار کرنے کا طریقہ سیکھ کر اپنا “برانڈ” بھی متعارف کروا رکھا تھا۔

Related posts

سعودی ائیر لائن کے طیارے کے لینڈنگ گئیر میں آتشزدگی ، عملے اور مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا

Mobeera Fatima

دبئی ہمارا اربوں کا نقصان کرا رہا ہے، بھارتی ایئرلائنز حکومت کے آگے رو پڑیں

Mobeera Fatima

عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

Mobeera Fatima

Leave a Comment