Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

مری میں اسکول وین کو حادثہ، آگ لگنے سے 10 بچے اور ڈرائیور جھلس کر زخمی

مری میں اسکول کے بچوں کو لے جانے والی وین حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 10 بچے اور ڈرائیور جھلس کر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مری میں لوئر موہڑا بڑاہوتر کے قریب اسکول وین بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گری جس کے بعد وین میں آگ لگ گئی۔

یہ مری میں موسم گرما کے دوران وین کو آگ لگنے کا دوسرا واقعہ ہے، مری کے علاقے کھجٹ میں 10 جون کو ملتان سے آنے والی سیاحوں کی گاڑی میں بھی آگ لگی تھی جس میں 10 افراد جاں بحق اور 13 شدید زخمی ہوئے تھے۔

ریسکیو حکام نے مری واقعے کے حوالے سے بتایا کہ گاڑی میں پرائیویٹ اور سرکاری اسکول کے بچے سوار تھے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تمام بچوں کو نکال لیا، زخمی بچوں کو فوری طبی امداد کے بعد سول اسپتال مری منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو فائر فائٹنگ ٹیم نے گاڑی میں لگی آگ پر قابو پا لیا ہے۔

Related posts

جے یو آئی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے، مولانا فضل الرحمان

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 595 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

موٹر سائیکل سکیم محکمہ ماحولیات کے این او سی سے مشروط

admin

Leave a Comment