Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

ہم انسانیت کا وجود مٹا سکتے ہیں، ہمارے شیئرز خریدیں، اے آئی کمپنی کی انوکھی آفر

اے آئی کمپنی اینتھروپک نے اپنے سرمایہ کاروں کو خبردار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے کہ جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) انسانیت کے لیے تباہ کن خطرات کا باعث بنتے ہوئے اس کا وجود تک مٹا سکتی ہے۔

عام طور پر اسٹاک مارکیٹ میں آنے والی کمپنیاں سرمایہ کاروں کو اپنی مصنوعات اور کاروبار سے متعلق ممکنہ خطرات سے آگاہ کرتی ہیں، تاہم بہت کم کمپنیوں نے یہ انتباہ دیا ہے کہ ان کی ٹیکنالوجی ممکنہ طور پر ساری انسانی زندگی کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے۔

قبل ازیں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس بھی خبردار کر چکے ہیں کہ مصنوعی ذہانت کا غلط استعمال اور بے قابو ہونا ایک ارب انسانوں کی ہلاکت کا سبب بن سکتا ہے۔

رائٹرز کے مطابق اینتھروپک کمپنی نے شیئرز خریدنے کے لیے سرمایہ کاروں کے لیے جاری آئی پی او پراسپیکٹس میں اے آئی ماڈلز سے وابستہ خطرات کی تفصیل دی ہے۔

Related posts

کرم میں 7 ماہ بعد فورجی انٹرنیٹ سروس بحال ، شہریوں میں خوشی کی لہر

Mobeera Fatima

گوگل نے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت گوگل والٹ متعارف کرا دی

Mobeera Fatima

غیر ملکی سیٹلائٹ آپریٹرز کے لیے سخت ضوابط تشکیل دینے پر غور

Mobeera Fatima

Leave a Comment