Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اقوام متحدہ نے امریکا کو ایران میں جنگی جرائم کا مرتکب قرار دے دیا

اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ مشن کی رپورٹ میں امریکا کو ایران میں جنگی جرائم کا مرتکب قرار دے دیا گیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران میں مِناب پرائمری اسکول اور لامرد اسپورٹس کمپلیکس پر امریکی حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔

مِناب کے شجر طیبہ ایلی مینٹری اسکول پر امریکا نے ٹوما ہاک میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔ جس سے 120 بچوں سمیت 150 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔ جبکہ لامرد اسپورٹس کمپلیکس پر ہزاروں چھروں سے لیس بموں سے حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں 22 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دونوں مقامات پر سویلین آبادی واضح طور پر دیکھی جا سکتی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا نے جان بوجھ کر اسکول کی عمارت کو حملے کا نشانہ بنایا، حالانکہ اسے اس خطرے کا علم تھا کہ حملے میں شہری عمارت کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اس کے باوجود امریکا نے حملہ کیا۔

امریکی فورسز نے ہدف کے بارے میں غلط انٹیلی جنس معلومات پر انحصار کیا، رپورٹ

رپورٹ کے مطابق امریکی فورسز نے ہدف کے بارے میں ایسی انٹیلی جنس معلومات پر انحصار کیا جو درست یا تازہ نہیں تھی اور حملے سے قبل عمارت کے فوجی ہدف ہونے کی مناسب تصدیق نہیں کی گئی۔

جون میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ فروری میں ایران میں لڑکیوں کے اسکول پر کسی نے جان بوجھ کر حملہ نہیں کیا۔

Related posts

بھارتی جارحیت سے کہاں کہاں شہادتیں ہوئیں، ترجمان پاک فوج نے تفصیلات بتا دیں

Mobeera Fatima

حکومت کا پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول منیجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے 35 نامور سائنسدانوں اور انجینئرز کو تمغوں سے نوازا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment