Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکی حکام اور حوثی رہنماؤں کے درمیان عمان میں خفیہ ملاقات کا انکشاف

یمن کے حوثیوں کی جانب سے اہم ساحلی علاقوں پر قبضے اور سعودی حمایت یافتہ فورسز کو پیچھے دھکیلنے کے چند روز بعد امریکی حکام اور حوثی رہنماؤں کے درمیان عمان میں مبینہ خفیہ ملاقات کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی حکام نے اتوار کے روز مسقط میں امریکی سفارتخانے میں یمن کے حوثیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات میں امریکی وفد کی نمائندگی سفارتخانے کے حکام نے کی جبکہ حوثی وفد میں مسقط میں مقیم سینئر عہدیدار محمد عبدالسلام شامل تھے، جن کا نام امریکی پابندیوں کا شکار افراد کی فہرست میں بھی موجود ہے۔ ایک ذریعے نے وفد میں سینیئر حوثی رہنما عبدالملک العجری کی موجودگی کی بھی تصدیق کی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ حوثیوں نے امریکا کو 2025 کی جنگ بندی برقرار رہنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بحیرۂ احمر میں امریکی بحری جہازوں پر حملے نہیں کئے جائیں گے، سعودی عرب سے منسلک جہاز ہمارا ہدف ہیں۔

Related posts

اسرائیلی افواج کی وسطی غزہ میں وحشیانہ بمباری، 5فلسطینی شہید، 33زخمی

Mobeera Fatima

امریکا نے 19 ممالک کے افراد کی امیگریشن درخواستوں پر کارروائی روک دی

Mobeera Fatima

بہت سے کینیڈین امریکی ریاست بننا چاہتے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

Mobeera Fatima

Leave a Comment