Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

اسرائیلی افواج کی وسطی غزہ میں وحشیانہ بمباری، 5فلسطینی شہید، 33زخمی

اسرائیلی افواج کی وسطی غزہ میں وحشیانہ بمباری سے مزید 5 فلسطینی شہید، 33 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی غزہ میں نصیرات کیمپ کے شمال میں حملے میں پانچ افراد شہید ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب غزہ کے نیصاری چوراہے کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید ہوگئے، کارروائی میں ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضع رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمالی حصے میں رہائشیوں کو جبری انخلا کا حکم دے دیا ہے، جس سے فوجی آپریشن میں وسعت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

 

Related posts

بانی پی ٹی آئی کس سے مذاکرات کرینگے، کس سے نہیں ، اللہ بہتر جانتا ہے ، وزیر داخلہ

Mobeera Fatima

انانت امبانی کا گرین پاور سنگ میل، 200 میگاواٹ کے جدید ایچ جے ٹی سولر ماڈیولز

Mobeera Fatima

مدینہ منورہ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش

Mobeera Fatima

Leave a Comment