Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سہیل آفریدی کے بطور وزیر اعلیٰ انتخاب کیخلاف درخواست باضابطہ سماعت کیلیے منظور

وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی بطور وزیر اعلیٰ انتخاب کالعدم قرار دینے کی درخواست باضابطہ سماعت کیلیے منظور کر لی۔

وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ نااہلی کے لیے شیر افضل مروت کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار شیر افضل مروت نے اپنی درخواست پر خود دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ نے استعفیٰ اپنی مرضی سے دینا ہوتا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے رضاکارانہ استعفیٰ نہیں دیا، سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ لیا گیا ، سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ نااہل شخص ریاستی معاملات نہیں چلا سکتا۔

شیر افضل مروت کی جانب سے دائر درخواست میں علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلیٰ بحالی کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

آئینی عدالت نے درخواست باضابطہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو نوٹس جاری کر دیئے۔

وفاقی آئینی عدالت نےعدالتی معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت اکتوبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

Related posts

ہماری شادی میں کوئی لڑکا اور لڑکی نہیں، حرا خان

admin

انانت امبانی کا گرین پاور سنگ میل، 200 میگاواٹ کے جدید ایچ جے ٹی سولر ماڈیولز

Mobeera Fatima

پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہو گا، سیکرٹری اسکولز پنجاب

Mobeera Fatima

Leave a Comment