Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی، ڈیلی میل کا دعویٰ

سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے کیمرون او ریلی سے دوسری شادی کرلی۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ہفتے کے اختتام پر کیمرون اوریلی کے ساتھ شادی کی جس کی تصدیق جمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ نے بھی کی ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ کی عمر 52 سال جبکہ ان کے شوہر کیمرون او ریلی کی عمر 62 سال ہے۔ کیمرون آئرش آسٹریلوی شہری ہیں اور وہ معروف میڈیا شخصیت اور سابق رگبی اسٹار سر انتھونی او ریلی کے بیٹے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جمائما اور کیمرون کی منگنی رواں سال مئی میں سامنے آئی تھی۔ دونوں کے درمیان تقریباً ایک سال سے تعلق قائم تھا۔

جمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ نے گزشتہ رات جوڑے کی شادی کی تصدیق کی جبکہ ان کی اہلیہ جمائما جونز نے آن لائن پیغام میں اسے خوشی کا دن قرار دیا۔

 

Related posts

آسٹریلیا کے سکول نے دنیا کی بہترین عمارت کا اعزاز اپنے نام کرلیا

Mobeera Fatima

ایران کا اسرائیل پر 100 ڈرونز سے جوابی حملہ ، نتین یاہو نامعلوم مقام پر روانہ

Mobeera Fatima

ایران میں پاکستانی زائرین کی ایک اور بس کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق،48 زخمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment