Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

مردان سے انگلینڈ کے میدان تک، برمنگھم ٹیسٹ میں سامنے آنے والے رضا اللہ کون ہیں؟

پاکستان ٹیم میں ایک نئے نوجوان نے بطور فاسٹ بولر اور آل راؤنڈر اپنے بین الاقوامی سفر کا آغاز دھماکہ خیز انداز میں کیا ہے۔

جی ہاں، بات ہو رہی ہے برمنگھم ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے رضااللہ کی جنہوں نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی سے پاکستان کی میچ میں واپسی ممکن بنائی۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے میچ کی پہلی اننگز میں 4 اہم وکٹیں حاصل کرنے کے بعد پاکستان کی دوسری اننگز میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کی پہلی اننگز میں جاندار بولنگ کا جادو چلاتے ہوئے رضااللہ نے 23 اوورز کرائے اور 148 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے ایمیلیو گے، جو روٹ، جیمی اسمتھ اور اولی رابنسن کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 

Related posts

نیوزی لینڈ کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ، پاکستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات روشن

Mobeera Fatima

پاکستان کو آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کی میزبانی مل گئی

Mobeera Fatima

آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ون ڈے: قومی ٹیم میں تبدیلیاں متوقع

Mobeera Fatima

Leave a Comment