Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 زخمی

امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور تین پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ منیا پولیس کی اپارٹمنٹ بلڈنگ میں پیش آیا۔ تاہم حملہ آور سے متعلق اور زخمیوں کی حالت کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آئیں، یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کی وجہ کیا تھی۔

منی سوٹا کے گورنر ٹم والز کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکار واقعے سے نمٹ رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد درجنوں پولیس اہلکار اپارٹمنٹ کی عمارت میں داخل ہو گئے۔ بعد میں بھاری ہتھیاروں سے لیس پولیس اہلکار عمارت کے باہر پہرہ دیتے دکھائی دیے، جبکہ کئی افراد کو اسٹریچرز پر عمارت سے باہر لایا گیا۔

Related posts

ممدانی سے اختلاف ختم، ٹرمپ کا حیران کن یوٹرن

Mobeera Fatima

سونے کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئے، مزید سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں آتشزدگی ، 59 افراد ہلاک ، 155 زخمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment