Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

پاکستان کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کیلئے انگلینڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

واضح رہے انگلینڈ نے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کے خلاف 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے برمنگھم میں شروع ہوگا۔

انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ کیلئے اپنے اسکواڈ میں سونی بیکر کو برقرار رکھا ہے، تاہم فاسٹ بولر میتھیو فشر کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

انگلینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ میں جو روٹ(کپتان)، جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، سونی بیکر، شعیب بشیر، ہیری بروک، سیم کک، جارڈن کاکس، بین ڈکٹ، ایمیلیو گے، ڈین لارنس، اولی پوپ، اولی رابنسن، جیمی اسمتھ اور جوش ٹنگ شامل ہیں۔

Related posts

باکسنگ رنگ میں لگی دماغی چوٹ 11 سال بعد جان لیوا ثابت ہوگئی، سابق باکسرانتقال کر گئے

Mobeera Fatima

بھارتی غرور خاک میں مل گیا، جنوبی افریقہ کے خلاف طنزیہ اشتہار انڈیا کے گلے پڑ گیا

Mobeera Fatima

ایشز کے تیسرے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون کا اعلان ، کپتان پیٹ کمنز کی واپسی

Mobeera Fatima

Leave a Comment