Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

امریکی کرکٹر نے حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کر دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد فاسٹ بالر حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام بھی لگ گیا۔

امریکی کرکٹر رسٹی تھیرون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ میں پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میچ کے دوران فاسٹ بولر نے انگلی کے ناخن کا استعمال کرتے ہوئے گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی۔

امریکی کرکٹر رسٹی تھیرون نے آئی سی سی کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ایسا دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ بالر نے ٹیمپرنگ نہیں؟ گیند تبدیل ہونے کے محض 2اوورز بعد کیسے سوئنگ ہونے لگی؟۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کو امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related posts

پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی

Mobeera Fatima

6-0 اشارہ ، سلیبریشن سٹائل،حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان نے میچ ریفری کو لاجواب کردیا

Mobeera Fatima

پی سی بی نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment