Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پنجاب میں تمام اسلحہ ڈیلرز کی ڈیجیٹل انوینٹری لازمی

محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اسلحہ ڈیلرز کی ڈیجیٹل انوینٹری لازم قرار دے دی،تمام اسلحہ ڈیلرز اپنے مکمل اسٹاک اور ہر قسم کی خرید و فروخت کا اندراج آن لائن پورٹل پر کرنے کے پابند ہوں گے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہر اسلحہ ڈیلر کے پاس موجود تمام بندوقوں اور گولیوں کا مکمل ریکارڈ محکمہ داخلہ کے آن لائن پورٹل پر دستیاب ہوگا،پنجاب میں اسلحہ ڈیلرز کی خرید و فروخت کا تمام ریکارڈ بھی آن لائن دستیاب ہوگا۔

پنجاب میں بزنس آرمز لائسنس ہولڈرز کیلئے انوینٹری ماڈیول نافذ کر دیا گیا جس کے تحت  اسلحہ ڈیلرز کے موجودہ اسٹاک اور خرید و فروخت کے اندراج کیلئے 26 اگست 2026 کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے ۔

اسلحہ ڈیلرز مقررہ تاریخ تک اپنے موجودہ اسٹاک کا مکمل اندراج یقینی بنائیں،محکمہ داخلہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو متعلقہ ضلع کے اسلحہ ڈیلرز کی تفصیلات ارسال کر دیں۔

Related posts

ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں، مذاکرات نہیں کرنے تو نہ کریں، عمر ایوب

Mobeera Fatima

ملکی ترقی کیلئے سب کچھ پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنا ہو گا ، وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

مسلم لیگ ن کا اہم معاملات پر پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment