Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

پرتگال میں عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے پر پابندی کا قانون نافذ

پرتگال کے صدر انتونیو ژوزے سیگورو نے عوامی مقامات پر چہرہ چھپانے پر پابندی عائد کرنے والے قانون کی منظوری دے دی، جسے مقامی میڈیا کی جانب سے ’’برقع قانون‘‘ قرار دیا جارہا ہے۔

واضح رہے یہ قانون دائیں بازو کی حکمران جماعت اور انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کی حمایت سے جولائی میں پارلیمنٹ سے منظور ہوا تھا، جبکہ بائیں بازو کی جماعتوں نے اس کی مخالفت کی تھی۔

نئے قانون کے تحت عوامی مقامات پر ایسے لباس پہننے پر پابندی ہوگی جو چہرہ چھپانے یا کسی شخص کی شناخت میں رکاوٹ بننے کے لیے تیار کیے گئے ہوں۔ قانون میں کسی فرد کو جنس، مذہب، عمر یا نسلی پس منظر کی بنیاد پر چہرہ ڈھانپنے پر مجبور کرنے کی بھی ممانعت کی گئی ہے۔

پرتگال کے صدر نے قانون کی منظوری کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ چہرے کو انسانی شناخت اور رابطے کا بنیادی عنصر سمجھا جانا چاہیے۔ انہوں نے تاہم تسلیم کیا کہ یہ معاملہ انتہائی حساس سماجی اور ثقافتی نوعیت کا حامل ہے۔

مقامی میڈیا نے قانون کو ’’برقع قانون‘‘ کا نام دیا ہے کیونکہ اس کا اطلاق ان لباس پر بھی ہوسکتا ہے جن کے ذریعے بعض مسلم خواتین اپنا چہرہ ڈھانپتی ہیں۔

Related posts

بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت نہیں ، پاکستان پر حملے کیلئے کیس بنا رہا ہے ، امریکی اخبار

Mobeera Fatima

طلبہ کے الٹی میٹم پر بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ تحلیل ، سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء رہا

Mobeera Fatima

تھائی لینڈ میں مسافر ٹرین پر کرین گر گئی، 22 افراد ہلاک، 80 سے زائد زخمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment