پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی جبکہ پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر بھی گر گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس میں 1400پوائنٹس کااضافہ ہوا،100انڈیکس ایک لاکھ81ہزار428پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھاگیا۔
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق انٹربینک میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر1پیسےسستاہوگیا،انٹربینک میں ڈالر277روپے74پیسے کاہوگیا۔
یاد رہے گزشتہ روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی دیکھنے میں آئی تھی اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2931.71 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 180014.93 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ریڈی مارکیٹ میں مجموعی طور پر740.558 ملین شیئرز کا لین دین ہواجن کی مجموعی مالیت35.907ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری (مارکیٹ کیپیٹلائزیشن) بھی 19.833 ٹریلین روپے سے بڑھ کر 20.090 ٹریلین روپے ہو گئی۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 563 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،303کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،158 کی قیمتوں میں کمی اور 102 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
