Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

جوس بٹلر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے

انگلینڈ کے جارح مزاج بیٹر جوز بٹلر نے ٹی 20 کرکٹ میں بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

دی ہنڈرڈ کے معرکے میں مانچسٹر سپر جائنٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے بٹلر نے ویلش فائر کیخلاف چھکوں کی برسات کرکے یہ تاریخی سنگ میل عبور کیا۔

خیال رہے کہ دی ہنڈرڈ فارمیٹ کی اننگز 20 اوورز کے مساوی ہونے کی وجہ سے اس کے رنز کو ٹی ٹوئنٹی ریکارڈز میں شمار کیا جاتا ہے۔

میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ مجھے اس کامیابی پر فخر ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں دنیا میں سب سے زیادہ رنز بنانا واقعی ایک شاندار اور فخر کا لمحہ ہے۔ یقیناً ایک دن کوئی نہ کوئی اس ریکارڈ کو توڑ دے گا۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ نے 746 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل کر 14 ہزار 803 رنز بنائے تھے تاہم جوز بٹلر  521 میچز میں 14 ہزار 833 رنز بنا کر یہ ریکارڈ توڑ دیا۔

Related posts

پیرس اولمپکس، ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا

Mobeera Fatima

سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ، پاکستان کا ترکمانستان کے ساتھ فائنل مقابلہ آج ہو گا

admin

دوسرا ٹیسٹ، دوسری اننگز کے آغاز میں پاکستانی ٹیم بھی مشکلات کا شکار، بیٹنگ جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment