Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کشمیر کی حکومت اور مستقبل کے فیصلے کشمیری عوام خود کریں ، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کی حکومت اور کشمیر کے مستقبل کے فیصلے کشمیر کے عوام خود کریں۔

بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کے عوام کے حق حاکمیت کے حوالے سے جاری کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں کشمیر کے عوام کو وہی حقوق دلوانا چاہتا ہوں، جو ہر پاکستانی شہری کو حاصل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حقوق میں سب سے پہلا حق ہے حاکمیت،آپ کا ووٹ، آپ کا فیصلہ، جس کے حق میں ووٹ ڈالیں، نتیجہ بھی اسی کے حق میں نکلے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے جن اداروں میں کشمیر کے پانی، بجلی اور بجٹ کے فیصلے ہوتے ہیں، وہاں کشمیر کی اپنی کرسی اور اپنی آواز ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ 2 اگست کو حقِ حاکمیت کے لیے تیر پر مہر لگائیں کیونکہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر کرے گا۔

اس سے قبل بلاول بھٹو نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان کی فوج ہماری ریڈ لائن ہے۔ کشمیر کی سرحد پر کھڑا سپاہی جان خطرے میں ڈال کر پاکستان کی حفاظت کرتا ہے، میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ پاکستان کی فوج ہماری ریڈ لائن ہے۔

Related posts

لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر فائرنگ ، 6 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

تمام کیٹگری کے ملازمین کیلئے ماہانہ رینٹل سیلنگ میں 85 فی صد یکساں اضافے کی تجویز

Mobeera Fatima

وفاقی بجٹ میں پنشن کے اخراجات ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہیں، محمد اورنگزیب

Mobeera Fatima

Leave a Comment