Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

تمام کیٹگری کے ملازمین کیلئے ماہانہ رینٹل سیلنگ میں 85 فی صد یکساں اضافے کی تجویز

وفاقی ملازمین کی ماہانہ رینٹل سیلنگ میں بڑے اضافے کی تجویز دے دی گئی ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فنانس ڈویژن کی جانب سے تمام کیٹیگری کے ملازمین کیلئے ماہانہ رینٹل سیلنگ میں 85فی صد یکساں اضافہ کرنے کی رائے دی گئی ہے۔

وزارت ہا ؤسنگ و تعمیرات نے ملازمین کی 4 کیٹیگریز کے لئے 60 سے100 فی صد اضافے کی تجویز دی ہے جس کی وہ سمری کا بینہ کو بھجوائے گی، فنا نس ڈویژن نے وزارت ہا ؤسنگ و تعمیرات کو تحر یری طور پر اپنی رائے سے آ گاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ وزارت ہا ؤسنگ و تعمیرات کی جانب سے گریڈ ایک سے دس تک کے ملازمین کی رینٹل سیلنگ میں 100 فی صد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح سکیل گیارہ سے سولہ تک کے ملازمین کی سیلنگ میں 75فی صداضافے کی تجویز ہے۔

وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کی جانب سے گریڈ سترہ سے انیس تک کے افسروں کی سیلنگ میں 65فی صد اور گریڈ20 سے22تک کے افسروں کی سیلنگ میں 60فی صد اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

Related posts

ملک ترقی کے بجائے تنزلی کی طرف جا رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان

Mobeera Fatima

دشمن کے حملے حوالدار لالک جان شہیدکے حوصلے پست نہ کر سکے، وزیراعظم

Mobeera Fatima

گورنر خیبرپختونخوا بغیر این او سی کے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں کر سکتے، حافظ حمداللہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment