Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

طلبہ احتجاج: بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی سے معافی کا مطالبہ کر دیا

نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔

اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے چھترسال اسٹیڈیم میں قائم عارضی حراست مرکز سے ویڈیو بیان میں کہا کہ طلبہ کے مطالبات بالکل درست ہیں اور ہم طلبہ کے احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوک سبھا کے اسپیکر سے ملاقات کر کے ان سے کہا تھا کہ وہ طلبہ کے ساتھ مذاکرات کریں جس پر انہوں نے کہا کہ انہیں حکومت سے اجازت لینا پڑے گا۔ جس کے بعد انہوں نے جواب دیا کہ حکومت طلبہ سے مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتی۔

راہول گاندھی نے کہا کہ اسپیکر کے جواب کے بعد ہم نے وزیر اعظم کے گھر کے سامنے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا۔ تاکہ طلبہ کے مسائل کو قومی سطح پر اجاگر کیا جا سکے۔ بھارت کا تعلیمی نظام کیوں تباہ ہو رہا ہے ؟ بھارت میں تعلیم کیوں مہنگی ہو رہی ہے؟ سمیت طلبہ کے دیگر جائز سوالات ہیں۔ جو وہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں۔

راہول گاندھی نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ اس مسئلہ کو کل ہونے والے اسمبلی اجلاس میں زیربحث لایا جائے۔ اور وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ روز مظاہرین کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر طلبہ سے معافی مانگیں۔ اور جلد سے جلد تعلیمی نظام میں اصلاحات کریں۔

Related posts

مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 5 مارچ سے ہو گا

Mobeera Fatima

بنگلا دیش میں تمام پاکستانی محفوظ ہیں، پاکستانی ہائی کمشنر کا طلبہ کو اپنے کمروں تک محدود رہنے کا پیغام

Mobeera Fatima

سرکاری حج اسکیم ، درخواستیں دینے والے تمام شہری فریضہ حج ادا کر سکیں گے

Mobeera Fatima

Leave a Comment