Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وزیرخزانہ کی امریکی ہم منصب سے ملاقات؛علاقائی صورتحال سے پاکستانی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات سے آگاہ کیا

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں انہیں پاکستان کے میکرواکنامک استحکام سے پائیدار اور برآمدات پر مبنی گروتھ کے سفر سے آگاہ کیا گیا۔

واشنگٹن میں وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے امریکی ہم منصب سکاٹ بیسنٹ سے ملاقات کی  جس  میں وزیرخزانہ نے علاقائی صورتحال کے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات کو اجاگر کیا جب کہ دونوں جانب  سے معاشی تعاون کے فروغ، امریکی سرمایہ کاری میں اضافے اور تذویراتی منصوبوں کی پیش رفت کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

دوسری جانب رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے پاکستان کے لیے 10 ارب ڈالر کی ایکسچینج اسٹیبلائزیشن سپورٹ فیسلٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ ملکی معیشت کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

Related posts

اقرار الحسن کو حراست میں لے لیا گیا، اہل خانہ کا دعویٰ

Mobeera Fatima

پنجاب حکومت کا غیر مسلم طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

محرم الحرام ہمیں اسلاف کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، وزیراعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment