Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کے تینوں خانز کو طلبہ احتجاج پر خاموشی مہنگی پڑ گئی

بالی ووڈ کے تینوں بڑے سپر اسٹارز شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان نئی دہلی میں جاری طلبہ احتجاج کے معاملے پر خاموشی اختیار کرنے پر شدید تنقید کی زد میں آگئے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بااثر فنکار ہونے کے باوجود انہوں نے نہ صرف موجودہ طلبہ احتجاج بلکہ کسان تحریک، شہریت ترمیمی قانون (CAA)، #MeToo تحریک اور دیگر حساس قومی معاملات پر بھی کھل کر کوئی مؤقف اختیار نہیں کیا، جس کے باعث ان کی خاموشی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا میں اس بحث نے زور پکڑ لیا ہے کہ آیا بالی ووڈ اب سیاسی معاملات پر پہلے سے زیادہ کھل کر اظہارِ رائے کرنے لگا ہے یا پھر فلمی صنعت اب بھی بڑے ستاروں کی خاموشی اور چند آوازوں کے احتجاج کے درمیان تقسیم کا شکار ہے۔

یاد رہے  دارالحکومت نئی دہلی میں احتجاجی مظاہرے کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) اور مختلف طلبہ تنظیموں کی جانب سے نیشنل ایلیجیبلیٹی کم انٹرنس ٹیسٹ (نیٹ) میں مبینہ بے ضابطگیوں، تعلیمی اصلاحات اور وفاقی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے پر جاری ہیں۔

ان مظاہروں کے دوران سماجی کارکن سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال بھی جاری رہی، جبکہ پارلیمنٹ کی جانب مارچ کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کیا۔

Related posts

کاسمیٹک سرجری کروانے سے ڈر لگتا ہے، اشنا شاہ

Mobeera Fatima

ریلیف کنسرٹ کے بعد بیلا حدید کی غزہ کے بچوں کے حق میں جذباتی اپیل

Mobeera Fatima

معروف شیف ناہید انصاری انتقال کر گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment